ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / 20 فیصد شامی جیٹ طیارے تباہ کر دئے ہیں: امریکی وزیر دفاع

20 فیصد شامی جیٹ طیارے تباہ کر دئے ہیں: امریکی وزیر دفاع

Tue, 11 Apr 2017 19:17:42    S.O. News Service

نیویارک،11اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی جنگی بحری جہازوں سے چند روز قبل خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں شعیرات ایئر فیلڈ پر کیے گئے ٹوماہاک میزائل حملے میں شامی فضائیہ کے بیس فیصد فعال جنگی طیارے تباہ کر دیے گئے تھے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے حکم پر یہ فضائی حملہ گزشتہ منگل کے روز کیے جانے والے کیمیائی حملے کا ردعمل تھا، جس میں شام میں خان شیخون کے مقام پر زہریلی گیس کے ایک حملے میں بہت سے بچوں اور عورتوں سمیت چالیس سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
 


Share: